جنگلی حیات بھی انسانی بقاء اور سلامتی کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے ،سردار شبیر
پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلع ناظم ایبٹ آباد کونسل کر نل )ر(سردار شبیر نے کہا ہے کہ جنگلی حیات بھی انسانی بقاء اور سلا متی کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ہمیں اپنی سو چ میں تبدیلی لا کر اپنی مو جو دہ اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے جنگلی حیات اور جنگلات کا تحفظ یقینی بنا نا ہو گااور اس کے لئے اپنے معا شرے میں شعور اور آگاہی بھی پیدا کر نی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن مختلف اقسام کی جنگلی حیات ، جنگلات ، نبا تات اور جڑی بو ٹیوں کی بدولت مشہو ر ہے ۔اگر جنگلی حیات ختم ہو گئی تو اس خطے میں انسا نی زندگی بھی خطرے میں پڑ جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد کا فرض ہے کہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جلا ل با با آڈیٹو ریم ایبٹ آباد میں خیبر پختو نخوا وائلڈ لا ئف ڈیپا ر ٹمنٹ ایبٹ آبادوائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام جنگلی حیا ت کے عالمی دن کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جنر ل )ر(ایا ز سلیم رانا ،چیف کنزر و یٹروائلڈ لا ئف خیبر پختو نخوا سید صفدر علی شاہ ، سا بق کنزر ویٹر وائلڈ لائف ملک ممتاز ، کا مسیٹ یو نیورسٹی کے پر و فیسر ڈاکٹر اشفاق ،کامسیٹ یو نیو ر سٹی ، ہزارہ یونیورسٹی ،ہری پو ر یونیورسٹی ،مختلف کا لجز ،سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھی اس مو قع پر وائلڈ لا ئف کے تحفظ ،بقا ء اور سلا متی کے حوالے سے تقا ریر کیں۔ تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد خان ، رجسٹرار ہا ئی کو ٹ حق نواز خان ، چیف کنزر ویٹر فارسٹ ہزارہ ڈویژن جا وید ارشد ،کنزر ویٹر فارسٹ قادر بخش ، کنزر ویٹر وا ٹر شیڈ ملک صغیر ، ہزارہ بھر کے ڈی ایف اوز ، ایس ڈی اوز اور محکمہ وائلڈ لا ئف کے افسران ،ہزارہ بھر کی یو نیو رسٹیوں، کا لجز ،سکولوں کے اساتذہ ،طلبا ء وطا لبات معززین شہر ،بلدیا تی نما ئندے ،صحا فی اور دیگر سول تنظیموں کے علا وہ ہر شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں مو جود تھے ۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور طا لبات میں تقریر ی مقا بلہ بھی منعقد کیا گیا ۔مقر رین نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ انسانی بقا ء اور سلا متی کیلئیے جنگلی حیا ت اور جنگلا ت کا تحفظ انتہا ئی ضروری ہے کو ئی معا شرہ جنگلی حیا ت کو تحفظ فراہم کر تا ہے تو ایسا معا شرہ انسانوں کو تکلیف دینے کا سو چ بھی نہیں سکتا دانشمند ی اسی با ت میں ہے کہ ہم تمام ذی رو ح کا اپنے لئے تحفظ کر یں ۔انہوں نے کہا کہ جنگلی حیا ت کاما حو لیا تی ،اقتصا دی، سما جی اور تفریحی کر دار نہا یت واضح اور کلیدی ہے۔پو ری دنیا میں جنگلی حیا ت اور محفوظ علاقہ جات اور ما حول دوست سیا حت کو فرو غ دیا جا رہا ہے اس سے خاطر خواہ اقتصا دی ترقی ہو رہی ہے ۔جنگلی حیا ت اور جنگلات کے تحفظ کے لئے مقامی آبادیوں کی تر قی و فلا ح و بہبودکے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پا رکس کے قیا م کے ذریعے نہ صر ف جنگلی حیا ت کا تحفظ کیا جا رہا ہے بلکہ ما حول دوست سیا حت کو بھی خا طر خواہ طریقے سے فروغ دیا جا رہا ہے۔مقر رین نے پر و گرام کے انعقاد پر ڈویژنل وائلڈ لا ئف افیسر افتخار زمان،ایس ڈی ایف او عبدالرشیدتنولی اور دیگر افسران کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے جنگلی حیات کے حوا لے سے ایک بہت بڑا پرو گرا م منعقد کر کے معا شرے میں شعور اور آگا ہی پیدا کی آخر میں مہما ن خصو صی نے کا مقابلے میں حصہ لینے وا لے طلبا ء و طالبا ت میں سرٹیفکیٹ ،ٹر فیا ں او ر شیلڈ تقسیم کیں۔