حالیہ بارشوں کی وجہ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

حالیہ بارشوں کی وجہ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

  



اسلام آباد (آ ئی این پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 15 افراد جاں بحق ہو گئے،این ڈی ایم اے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں، پیر کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا (کے پی) میں 2 افراد، فاٹا میں 4 اور بلوچستان میں دو بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے 33 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں 500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

این ڈی ایم اے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...