کراچی ‘ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی ‘ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (صباح نیوز) کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن نمبر 13 میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی رضوان کے نام سے ہوئی ہے ۔جاں بحق پولیس اہلکار تھانہ اقبال مارکیٹ میں تعینات تھا ۔ پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ۔ پولیس اہلکار وردی میں ملبوس تھا اور کسی کام سے تھانے سے نکلا تھا۔ جاں بحق اہلکار کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
پولیس اہلکار قتل