میٹرک امتحان ‘ جعلسازی ‘ نقل لگانے پر 6 امیدواروں کیخلاف کارروائی شروع

میٹرک امتحان ‘ جعلسازی ‘ نقل لگانے پر 6 امیدواروں کیخلاف کارروائی شروع

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان 2019ء کے انگلش کے پرچہ میں 5امیدوار نقل لگاتے اور ایک شخص(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کسی اور کی جگہ امتحان دیتا ہوا پکڑا گیا،بورڈ حکام کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ ملتان کے سنٹر میں 2امیدوار شہزاد عباس رولنمبر306829اوراحمد رضا رولنمبر316279،گورنمنٹ ہائی سکول 269۔ای بی بوریوالہ کے سنٹر میں امیدوارمحمد نعمان رولنمبر400064،گورنمنٹ ہائی سکول255۔ای بی بوریوالہ کے سنٹر میں امیدوارعظیم انور رولنمبر161176 اور گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج مدنی چوک ملتان کے سنٹر میں طالبہ حمیرا سعید رولنمبر138065نقل لگاتے پکڑی گئی،اسی طرح گورنمنٹ کمپری ہنسوہائر سیکنڈری سکول ملتان کے سنٹر میں امیدوار عارف ممتاز رولنمبر354235کی جگہ ایک اور نوجوان پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا ،بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تما م امیدواروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز درج اور بورڈ قوانین کے تحت یو ایم سی درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...