ٹریول ایجنٹس الرٹ لوٹ مار کا نیا منصوبہ حکومتی اقدامات زیرو

ٹریول ایجنٹس الرٹ لوٹ مار کا نیا منصوبہ حکومتی اقدامات زیرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ،کہروڑپکا( نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر )جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہزاروں پاکستانی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

مرد و خواتین زائرین پاکستان میں پاک بھارے کشیدگی کے پیش نظر فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور تاحال حکومت پاکستان کی طر ف سے ان کی پاکستان واپسی کے کسی متبادل انتظام کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ۔کہروڑپکا ،لودھراں ،خیر پورٹامیوالی سمیت دیگر علاقوں سے گئے ہوئے ایسے زائرین جن کی واپسی فلائٹ یکم ،دو، تین ، چار اور پانچ مارچ شیڈول ہے وہ خصوصاً پھنسے ہوئے ہیں اور جدہ اور مدینہ ائرپورٹ کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔سعودی عرب میں موجود درجنوں عمرہ زائرین نے صحافیوں سے رابطے میں بتایا ہے کہ وہاں نہ ہوٹل والے ہماری بات سن رہے ہیں اور نہ ہی پاکستان کے ٹریول ایجنٹ اور ان ٹریول ایجنسیوں کے وہاں آگے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ایجنٹ بھی ہماری کالز اٹینڈ نہیں کر رہے ۔ہوٹل عملہ کمرے خالی کروا کر ائرپورٹ جانے کا کہ رہا ہے جبکہ ائرپورٹ پر کوئی گائیڈ کرنے کو بھی تیار نہیں۔ زائرین نے بتایا کہ انکی فلائٹس تین اور چار مارچ کو جدہ سے براستہ بحرین ملتان تک تھی اور اب تک ملتان ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بند ہے مگر ہمیں کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ متبادل انتظام کیا اور کیسے ہوگا اور ہماری واپسی کب اور کس طرح ہو گی ۔وزارت حج اور مذہبی امور اور سول ایوی ایشن حکام بھی بے پرواہی دیکھا رہے ہیں جبکہ ہمارے ویزوں کی میعاد چارمارچ تک بتائی گئی۔ ملتان ایئر پورٹ پہلے چار مارچ کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب مزید 24گھنٹے تک پروازیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس صورت حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کہروڑپکا کی مختلف ٹریول ایجنسیوں ہدایت الحرمین، امین صدیق ٹریولز، کہروڑپکا ٹریولز، عمرہ اینڈ ٹورز ٹریول، سفر حرمین اور دیگر کے مالکان ٹکٹوں کی تبدیلی کے نا م پر عمرہ زائرین سے مزید رقم اینٹھنے کو تیار بیٹھے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینکڑوں مسافر جدہ ایئر پورٹ پر گزشتہ 72گھنٹوں سے متبادل انتظام کا انتظار کر رہے ۔اس صورتحال میں مختلف ٹریول ایجنٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسے وال پیپرز لگا دیئے ہیں جس سے زائرین کو تسلی مل سکے یا انہیں صورتحال کی سنگینی کا پتہ چل سکے۔ عمرہ زائرین نے وزیراعظم عمران خان اور وزارت دفاع و مذہبی امور سے صورت حال کا فی الفور نوٹس لینے اور عمرہ زائرین کی جلد واپسی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف عوامی و سماجی حلقوں نے دونوں ہاتھوں سے عمرہ زائرین کو لوٹنے اور پیکجز کی مطابق سہولتیں فراہم نہ کرنے والے ٹریول ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈوان کا مطالبہ کیا ہے ۔