اسمبلی سیکرٹریٹ میں ‘’’پنجاب پازیٹو پاکستانی کمیشن بل 2019 جمع‘‘

اسمبلی سیکرٹریٹ میں ‘’’پنجاب پازیٹو پاکستانی کمیشن بل 2019 جمع‘‘

  



ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

پرائیویٹ ممبر بل ’’ پنجاب پازیٹو پاکستانی کمیشن بل 2019‘‘ جمع کروا دیا ہے ڈاکٹر شاہینہ کا کہنا ہے کہ جب یہ بل منظور ہو گا تو اس پر عمل درآمد سے معاشرے میں تیزی سے مثبت تبدیلیاں آئیں گی اس سے حکومتی سطح پر تربیت کا جو فقدان نظر آتا ہے نہ صرف وہ ختم ہوگا بلکہ پی ٹی آئی نے عوام سے تبدیلی کے جو وعدے کیے ہیں ان سب کو وفا کرنا بھی ممکن ہوگا ، حکومتی اور اپوزیشن کے بہت سے ارکان اسمبلی نے نہ صرف ڈاکٹر شاہینہ کے اس بل کو سراہا ہے بلکہ اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب اس بل کے حوالے سے عوام میں آگہی مہم بھی شروع کریں گی ۔

جمع

مزید : ملتان صفحہ آخر