محدود وسائل کے باوجود لوگوں کو سہولیات فراہم کرینگے ‘ عقیل نجم ہاشمی

محدود وسائل کے باوجود لوگوں کو سہولیات فراہم کرینگے ‘ عقیل نجم ہاشمی

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)شہربھرکے کھلے مین ہولز پر لوہے کے ڈھکن لگانے شروع کردیے،محدود وسائل کے باوجود عوام کو سہولیات(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر سیمنٹ کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے۔جس سے ٹریفک کے معاملات مشکلات اور حادثات کے خدشات بڑھ رہے تھے۔محدود وسائل کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی طرف سے لوہے کے مضبوط ڈھکن کا ہنگامی طورپر انتظام کیاگیا ہے۔جو شہر کے تمام اہم روڈز کے گٹرپر رکھ جارہے ہیں۔اس منصوبہ کا آغاز اسلامی کالونی سے کالی پلی روڈ تک کردیاگیاہے۔اور شہر کی ہر اہم و مین شاہراہوں کے گٹروں پر لوہے کے مضبوط ڈھکن رکھے جائیں گے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے محدود وسائل اور مسائل لاتعداد ہیں لیکن ہم اس عزم سے کام کررہے ہیں کہ محدود وسائل کو مسائل کے حل میں رکاوٹ نہ بننے دیں گے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ بطورمیئرایک ایک لمحہ عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...