مودی سرکار جنگی جنون سے نکل کر مسئلہ کشمیر حل کرے‘بیرسٹر اورنگزیب کھچی

مودی سرکار جنگی جنون سے نکل کر مسئلہ کشمیر حل کرے‘بیرسٹر اورنگزیب کھچی

  



میلسی(نمائندہ پاکستان) رکن قومی اسمبلی اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ممبر بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کا مقدمہ عالمی برادری میں کامیابی سے لڑتے ہوئے بھارت کو دونوں شانے چت گرادیا ہے اور عالمی برادری نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں مسلح افواج دنیا کی صف اول کی افواج میں شامل ہیں اور دہشتگردی کی جنگ میں ان دیکھے دشمن سے نمٹنے والی ہماری فوج دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے جس کا عملی مظاہرہ پاک فضائیہ نے ہندوستان کو جواب دیکر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار خارجہ محاذ پر بری طرح ناکام ہونے کے بعد ہندوستانی عوام کی نظروں میں بھی اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے اب بھی وقت ہے کہ بھارت وزیر اعظم عمران خان کی پیشکش کا مثبت جواب دیتے ہوئے مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھے اور جنگی جنون سے باہر نکل کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پر بات کرے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...