نوکریوں میں کیا رکھا ہے ‘‘ ڈاکٹر اختر ملک کا نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنیکا مشورہ

نوکریوں میں کیا رکھا ہے ‘‘ ڈاکٹر اختر ملک کا نوجوانوں کو کاروبار شروع ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں زراعت اور فوڈ سائنس کے نئے کاروباری ائیڈیازکی پری لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

وزیر برائے توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک، وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور چےئر مین وولکا فوڈ چوہدری ذولفقار علی انجم تھے ۔ڈائس مقابلوں کے تحت جامعہ کے طلباء و طالبات میں نئے کاروباری آئیڈیاز کے مقابلے کروائے جائینگے ،ان مقابلوں کے کروانے کا مقصد دور حاضر کی ایجادات کے فروغ دینا ہے ۔ ڈائس کے مقابلہ جات میں پاکستان بھر سے زراعت اور فوڈ سائنس سے وابسطہ تعلیمی اداروں کے طلبہ ء حصہ لینگے ۔ ڈائس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہء کو 1لاکھ ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 60ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو40ہزار روپے کے نقد انعامات دیے جائینگے ۔ ڈائس مقابلوں کی پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹرمحمد اختر ملک نے کہاکہ اس جدید دور میں ہماری نوجوان نسل نوکریاں حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ انہیں اپنے آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے کاروبار کرنے چاہیے تاکہ خود بھی فائدہ حاصل کریں اور دوسروں کو بھی اس سے نفع حاصل ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کے نوجوانوں میں ذہانت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے نوجوانوں کو صحیح سمت پتہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان نے اچھے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے طلباء و طالبات میں اپنا خود کا کاروبار شروع کرنے میں آسانی ہو گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ ڈائس کے مقابلے کروانے کا مقصد طلباء و طالبات اور نوجوان نسل میں کاروبار کرنے کے شوق کو پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں کے ذریعے جو جدید کاروبار سامنے آئینگے ان کو عملی طور پر بھی کامیاب کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے تاکہ باقی نوجوان نسل میں بھی کاروبار کرنے کا شوق پیدا ہو ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین وولکا فوڈ چوہدری ذولفقار نے کہا کہ ڈائس مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ وہ مزید جدت والے کاروبار کرنے کو ترجیح دیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ کی جانب سے طلبہ ء میں نئے بزنس آئیڈیاز کے مقابلے کروانے کی کاوش کو بھر پور سراہا ۔ اس موقع پر میجر طارق خاکوانی، ڈاکٹر سلمان مبارک ، ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، پروفیسر ڈاکٹرعرفان احمد بیگ ، ڈاکٹر ذولفقار علی ، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم و دیگر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر