تعلیمی بورڈ ملتان ‘ 200 ڈیلی ویجز کو مستقل کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

تعلیمی بورڈ ملتان ‘ 200 ڈیلی ویجز کو مستقل کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  



ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویڑن بینچ نے تعلیمی بورڈ ملتان کے 200 یومیہ اجرتی ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ آج تک محفوظ کر لیا ہے۔ فاضل عدالت(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

میں تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی کہ قبل ازیں فاضل عدالت کے سنگل بینچ میں بورڈ کے یومیہ اجرتی ملازمین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ وہ طویل عرصہ سے مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن ان کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے اس لئے ان کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ خلاف واقعات ہے کیونکہ تعلیمی بورڈ ملتان خود مختار ادارہ ہے اور اس کو حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں ملتی ہے اور اپنے وسائل سے معاملات چلانے پڑتے ہیں جبکہ ان ملازمین کو فوری ضرورت کے تحت بھرتی کیا گیا تھا اور مستقل طور پر ملازم نہیں رکھا گیا ہے اور مستقل ملازم کے طور پر بھرتی کے قواعد بھی پورے نہیں ہیں اس لئے ان کو مستقل کرنے کے احکامات منسوخ کئے جائیں۔ اس موقع پر ملازمین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ مسلسل فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس میں کوئی وقفہ نہیں ہے اور سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے کہ طویل عرصہ تک یومیہ اجرت پر ملازم نہیں رکھا جا سکتا ہے اس لئے سنگل بینچ نے درست طور پر ان کو مستقل کرنے کا فیصلہ دیا ہے جو بحال رکھا جائے۔ فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...