جنوبی پنجاب‘ بجلی چوروں کیخلاف بڑا آپریشن ‘ 36 کروڑ سے زائد جرمانہ

جنوبی پنجاب‘ بجلی چوروں کیخلاف بڑا آپریشن ‘ 36 کروڑ سے زائد جرمانہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر ) جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران میپکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ریجن بھر میں12ہزاربجلی چورپکڑ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

لئے ۔2 کروڑ36لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 36کروڑ43لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔8684بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آرز درج کروادی گئیں ۔13اکتوبر2018ء سے2مارچ 2019کے دوران میپکوریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں11ہزار389گھریلو صارفین کو ایک کروڑ97لاکھ37ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر3 کروڑ8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 8363 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔381کمرشل کنکشنوں پر بجلی چوری پکڑی گئی اور انہیں7لاکھ68ہزاریونٹس چوری کرنے ایک کروڑ75لاکھ54ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور220افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔89صنعتی کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں11لاکھ88ہزار یونٹس ایک کروڑ72 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور30صنعتی صارفین کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔106ٹیوب ویل کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی انہیں18لاکھ31 ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ88لاکھ57ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور65کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ دیگرکیٹگریز کے24 صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے انہیں ایک لاکھ 28ہزاریونٹس چوری کرنے پر20لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور4 صارفین کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ملتان سرکل میں1807بجلی چوروں کو43لاکھ93ہزاریونٹس چوری کرنے پر7 کروڑ94لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور1025افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ دریں اثناء ایس ڈی او میپکو رورل سب ڈویژن عارفوالہ کی سربراہی میں ٹیم کا چک 27/EBمیں چھاپہ ۔ 4بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ بجلی چوروں کی جانب سے سٹاف کو زدوکوب کیاگیا اور دھمکیاں بھی دیں ۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو رورل سب ڈویژن عارفوالہ کی سربراہی میں ٹیم نے چک 27/EB میں چھاپہ مارکر 4بجلی چوروں کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ۔ ٹیم نے میٹرز اور تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں ۔ چیکنگ کرتے وقت بجلی چوروں کی جانب سے ٹیم کو زدوکوب کیاگیا اور دھمکیاں بھی دیں جس کی وجہ سے چیکنگ ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامناکرناپڑا ۔ ایس ڈی او رورل سب ڈویژن نے کارسرکارمیں مداخلت اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروادئیے ہیں ۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...