تونسہ میں ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن ‘ 8 گیس چوروں کو رگڑا ‘ کارروائی تیز

تونسہ میں ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن ‘ 8 گیس چوروں کو رگڑا ‘ کارروائی تیز

  



ملتان (سٹاف رپورٹر )جی ایم سوئی گیس اظہر حسین کھوکھر کی ہدایت پر ٹاسک فورس کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،انچارج ٹاسک فورس تحسین اللہ کی سربراہی میں ٹیم ممبران(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

زاہد رسول ،ہارون الرشید ،ارشاد جمال ،میاں منور حسین و دیگر نے تحصیل تونسہ شریف کے علاقے کوٹ قیصرانی میں 8گیس چور پکڑے جو ڈائریکٹ سپلائی سے گیس چوری کررہے تھے ۔گیس چوروں میں عبدالرؤف ،جلیل ،نعیم اللہ ،غلام عباس ،مدثر حسین ،محمد شکیل ،محمد عقیل اور راشد حسین موقع پر گیس چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ان تمام گیس چوروں کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔اس موقع پر انچارج ٹاسک فورس تحسین اللہ خاں نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام گیس چوروں کے خلاف اطلاعات محکمہ سوئی گیس کے حکام کو دیں ‘ فوری طور پر کارروائی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...