صرافہ مارکیٹوں میں سونا 50 روپے فی تولہ سستا
ملتان (نیوز رپورٹر) بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
6 ڈالر کی کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہوگیا صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1294 ڈالر سے گھٹ کر 1288 ڈالر ہوگئی۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 50 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 44 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی 68700 روپے سے گھٹ کر 68650.00 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 58900 روپے سے گھٹ کر 58856 روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 870.00 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 745.88 روپے پر مستحکم رہی۔
سستا