سردار احمد علی دریشک کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

سردار احمد علی دریشک کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  



سخی سرور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے سی ایم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے عرس سخی سرور کے حوالے مجاوران زائرین کو درپش مسائل اور دریائے سندھ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کے کٹاو سے جھوک اترا جھکڑ امام شاہ بیٹ چین والا کی عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا ہے. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میں ڈیرہ غازی خان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے.تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے لاہور میں سی ایم سیکرٹریٹ می ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عرس سخی سرور کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بتایا کہ عرس سخی سرور کے دوران زائرین اور مجاوران کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. عرس سخی سرور پر لاکھوں زائرین ملک بھر سے حاضری دینے کے لیے آتے ہیں، عرس سخی سرور پر مقامی دکانداروں کے مسائل بھی حل کیے جانے چاہیے. مجاوران سال بھر کی روزی اسی عرس و میلہ سے ہوتی ہے. جبکہ دریائے سندھ کے کٹاو کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بتایا کہ دریائے سندھ کے کٹاو سے جھوک اترا جھکڑ امام شاہ بیٹ چین والا کی عوام متاثر ہو رہی ہے. عوام کو خطرات لاحق ہیں. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی دی. جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی ملاقات میں ڈیرہ غازی خان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عرس سخی سرور پر زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی. اور مجاوران کے مسائل حل کیے جائیں گے.

احمد علی دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...