80سالہ (ر) صوبیدار کی اگلے مورچوں پر بھارت سے جنگ لڑنے کی خواہش

80سالہ (ر) صوبیدار کی اگلے مورچوں پر بھارت سے جنگ لڑنے کی خواہش

  



میلسی(نمائندہ پاکستان)80 سالہ معمر ریٹائرڈ صوبیدار نے بھارت کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اگلے مورچوں پر بھجوانے کی اپیل کر دی میلسی کے رہائشی ریٹائرڈ صوبیدار 80 سالہ محمد منظور نے کہا کہ اس نے 32 سال تک پاک فوج کا نمک کھایا ہے اور ہندوستان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کی جانب سے دن رات دی جانیوالی جنگ کی دھمکیوں پر اس کا خون کھولتا ہے 1971 ء کی جنگ میں میں نے سیالکوٹ سیکٹر پر ڈیوٹی کی اور جنگ میں حصہ لیا مجھے علم ہے کہ بھارتی فوجی اور افسر انتہائی ڈرپوک اور بزدل ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے جوان اور افسر جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر دلیری سے مقابلہ کرنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں اور اگر جنگ ہوئی تو بھارتی فوج کو پاکستان کے جوان ناکوں چنے چبوا دیں گے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مجھے خصوصی طور پر اپنی یونٹ میں واپس بلوا کر جنگ میں شامل ہونے کی اجازت دیں وطن کی حفاظت کیلئے میری جان حاضر ہے اور دشمن کیخلاف آج بھی سینہ تان کر لڑنے کی ہمت رکھتا ہوں ۔

خواہش

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...