سرحدوں پر کشیدگی ‘ 5 ایئر پورٹس مزید ایک روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
ملتان (نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرحدوں پر کشیدگی کے باعث ملتان سمیت سیالکوٹ۔ بہاولپور۔ ڈی جی خان اور رحیم یار خان ائر پورٹ مزید ایک روز کے لئیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث ملتان ائیر پورٹ سے پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائنز کی پروازیں منسوخ کردی گئی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ہیں سول ایوی ایشن نے قبل ازیں 4 فروری کو ملتان ائیر پورٹ سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی آئی اے حکام نے جدہ اور مدینہ کی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا تھا جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا جبکہ لاہور کے بعد فیصل آباد ائیر پورٹ فنکشنل کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں سے جاری پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے صرف پی آئی اے کی اندرون و بیرون ملک جانیوالی 200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جس کے باعث بیرون ملک جانیوالے بالخصوص اوورسیز پاکستانی مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے پی آئی اے بکنگ آفس میں مسافروں کا اڑدھام دیکھا جارہا ہے جو اپنی نشستیں کنفرم کروانے اور پروازوں کے آغاز ہونے کی اطلاعات کے لیے پی ائی اے حکام سے رابطے کررہے ہیں۔
ائیر پورٹس بند