صرف دعوے نہیں ‘ حکومت فلاحی ریاست کیلئے عملی اقدامات کر ے ‘ کفیل شا ہ بخاری

صرف دعوے نہیں ‘ حکومت فلاحی ریاست کیلئے عملی اقدامات کر ے ‘ کفیل شا ہ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+اڈا کوٹ بہا در(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)دینی مدارس اسلام کے قلعے اور علماء کرام نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر ہم اپنی مسلح افواج کی جرات و بہا دری کو سلام پیش کرتے ہیں،عقیدہ ختم نبوت ؐکا تحفظ کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، دینی مدراس علوم (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اسلامیہ کے ساتھ ساتھ معاشرے قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر علامہ سید محمد کفیل شاہ بخاری نے جامعہ سراج العلوم کبیروالا میں منعقدہ تقریب’’ تکمیل بخاری وانٹرنیشنل محفل حسن قرآت وحمد ونعت ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا، لیکن انہوں نے اب تک جتنے بھی اقدامات کئے ہیں ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کی طرف کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کیا جا رہا ہے، ریاست مدینہ کے دعوے دار ریاست مدینہ کے قیام کا اعلان کریں، اس سے ملک میں امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خدشات بہت زیادہ ہیں، اسلامی اقدار کو چھیڑنے کے پس منظر میں بین الاقوامی ایجنڈہ کار فرما ہے، مجلس احرار اسلام دینی قوتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کردار ادا کرے گی، اس وقت دینی قوتوں کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے علماء کرام،حفاظ کرام بنکر نکلنے والے اسلام اور پاکستان کے سپاہی ہیں ،خدانخواستہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان بھر کے دینی مدارس کے علماء کرام اور طلباء اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ المحدثین علامہ فیاض الدین چترالی نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھا تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بندہ بننے میں ہی نفع اور کامیابی ہے ،نبی کریم ؐکی تعلیمات کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہی عین ایمان ہے ۔انہوں نے کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین ،جن کے بچے عالم دین اور حافظ قرآن بنتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں ، اللہ تعالیٰ کے کرمم وفضل سے دینی اجتماعات میں ’’تماشا‘‘ دیکھنے کی غرض سے شرکت کرنیوالے بھی فیوض وبرکات سے خالی دامن نہیں جاتے ۔اس موقع پر مولانا فیاض الدین چترالی نے دورہ حدیث مکمل کرنے والے طلباء محمد شہزاد غفور،محمد ساجدکی دستار بندی کی اور تقریب تکمیل بخاری شریف میں دورہ حدیث کا علم رکھنے علماء کرام کو اپنی سند کے ساتھ اجازت دی ۔جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم نے اپنے خطاب میں جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کے بانی ،مجاہد تحری ختم نبوت مولانا محمد شفیع رحمتہ اللہ کی اسلامی،دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد شفیع ؒ کو امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں عقیدہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے خدمات سرانجام دینے کی سعادت نصیب ہوئی،آپ ؒ کا لگایا ہوا پواد آج جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کی صورت میں شجر سایہ دار بنکر علوم اسلامیہ کے ترویج واشاعت کیلئے مثالی کردار نبھارہا ہے۔جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر نے بتایا کہ الحمد اللہ ! آج جامعہ سراج العلوم کبیروالا کی پہلی تقریب تکمیل بخاری کاانعقاد ہوا ہے ،جو یقیناًہم سب کیلئے باعث اعزاز و بخشش ہے ، ہمارے ادارے سے 29طلباء نے حافظ قرآن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ صدرتقریب اورجامعہ سرا ج العلوم کبیروالا کے شیخ الحدیث مولانا امداداللہ، استاد الحدیث مولانا بشیر احمد ،جامعہ خلفاء راشدین کبیروالا کے مہتمم مولانا عبدالخالق رحمانی اور مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما مولانا سید عطاء اللہ شاہ ثالث ،مفتی محمد اویس ارشاد نے حفاظ کرام کی دستار بندی کی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض مولانا محمد مغیرہ نے نبھائے ،معروف انٹرنیشنل فٹبالر حافظ محمد امجد زکریا نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ مصر،انڈونیشیا اور تنزانیہ افریقہ سے آئے ہوئے مہمان قراء کرام وثناخوان قا ری ایمن احمد حسن ابوعلام ،قاری مومن عین الملک ،قاری حسن متلیلاعبداللہ،حافظ طاہر بلال چشتی اور دیگر نے حسن قرآت اور حمد وثناء کی صورت میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔تقریب سے مولاناقاضی مطیع اللہ سعیدی،حافظ امجدزکریا،حافظ طاہر بلال چشتی،مفتی اویس ارشاد ،شیخ الحدیث مولانا امداد اللہ،مولانا عبدالخالق رحمانی،مولانا بشیر احمد ،مولانا جاوید اختر،مفتی محمد سعد،مولانا حسنین حیدر،حافظ معاویہ حسین ،مولانا محمد مغیرہ ،حافظ فہد الرحمن،حافظ حسن علی زکریا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں مہمانان خصوصی واعزاز وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق،صدر تاجران شیخ راشد ندیم،حاجی ملک محمد اشرف،ملک فاروق احمد،شیخ سہیل انور،چوہدری اسلم شاہد ،صدر پریس کلب کبیروالا حفیظ سعیدی،ملک خالد شفیق،میاں حفیظ الرحمن فاروقی،ملک عمر طارق سمیت ہزارووں افراد نے شرک کی ۔
کفیل بخاری