قوم متحد ‘ بھارت جیسا کریگا اسے ویساجواب ملے گا ‘ حنیف پتافی
ڈیرہ غازیخان( بیورو رپورٹ) خطے میں امن کا مسئلہ کشمیر کے حل ہونے سے ہوگا ۔ بھارت جیسا کرے گا اسے ویسا ہی جواب
(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
ملے گا۔بھارت کا طیارہ مار گرانے پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تمام سیاسی وذاتی اختلاف بھلا کر ہمیں متحد ہوکر ملک کادفاع کرنا ہے ان خیالات کا اظہار مشیر صحت حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بزدلانہ اقدام ہے ۔پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر ہرپاکستانی خوشی سے سرشار ہے ۔پاک افواج ملک کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔قوم کو اپنی افواج پر ناز ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔پاک فوج نے بھی ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند رکھاہے ۔انہوں نے کہا قوم نے ثابت کردیا کہ بھارت کے خلاف اور ملک کے تحفظ ودفاع کیلئے متحد ہیں ۔بھارت نے جھوٹ بولا اور ڈرامہ رچایا کہ وہ ہمارے ملک میں آئے لیکن پاکستان نے اس جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ۔پاک فضائیہ نے بھارتی جہاز گرایا اور ان کی شاندارکارکردگی کے باعث پورے بھارت میں کہرام مچ گیا ۔بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں اور پلوامہ واقعے کو جواز بناکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم وجبر وتشد د بڑھادیا اور اس کا الزام پاکستان پر لگاکر پاکستان کے خلاف پروپگنڈہ کررہاہے ۔اس کا سفارتی اور عالمی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہے ۔