محکمہ صحت،گریڈ 16 یا زائد کے افسروں کے تباد لوں پر پابندی عائد
ملتان(وقائع نگار)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پر گریڈ 16 یا زائد کے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
افسروں کے تبادلے کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز متعلقہ ڈویڑن یا اسکے اضلاع میں تبادلے نہیں کر سکیں گے۔بلکہ گریڈ 16 کے افسروں و ملازمین کے تبادلوں کی سفارشات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب اور گریڈ 17 یا زائد کے افسروں و ملازمین کے تبادلوں کی سفارشات سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کو بھجوائیں گے۔ اسی طرح چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ پر بھی متعلقہ اضلاع میں گریڈ 16 یا زائد کے افسروں و ملازمین کے تبادلے کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سی ای اوز ہیلتھ سے ملازمین کے تبادلے کی سفارشات سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب یا ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو بھجوانے کا اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے۔گریڈ 16 تک کے تمام ملازمین کے سروس کے معاملات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے دفتر میں حل کئے جائیں گے۔اور آئندہ سروس معاملات بارے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی کوئی درخواست محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب میں زیر غور نہیں لائی جائے گی۔