بھارتی جارحیت کیخلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے

بھارتی جارحیت کیخلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے

  



ملتان، وہاڑی، بہاولپور،خانیوال، مظفرگڑھ، ڈاہرانوالہ، راجن پور، بھٹہ پور،(سپیشل رپورٹر، نمائندگان پاکستان) بھارتی جارحیت اور حالیہ دراندازی کے خلاف پوری قوم پاک(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے ہر دم تیار ہے ۔ جبکہ پاکستان کی جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کے باوجود مودی کی پاکستان کے خلاف بڑھکوں اور زہر اگلنے پر عالمی طاقتیں نوٹس لیں اور مودی کو لگام ڈالیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 211 کے رہنما ملک فیاض المعروف پُنوں خان مہے نے نواب پور اڈا پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور باور کراتے ہیں کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ تن من اور دھن کی بازی لگانے کے لئے ہر دم تیار ہیں اس موقع پر جی ایم بلوچ ، رانا ذوالفقار ، رانا محمد اصغر ، ملک خرم ، محمد یوسف، رانا کاشف، رانا ابرار، نوید اقبال ، حسن شاہ ، محمد نعیم ، رانا شبیر ، رانااشرف ، عمران ، کل شیر و دیگر شریک تھے ۔ وہاڑی کے نواحی علاقہ محمد شاہ میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی سماجی راہنما جاوید چوہدری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا یہ خیال ہے کہ پاکستانی مختلف سیاسی پارٹیوں میں بٹے ہوئے ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہم یہ بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اپنے اس ملک و گھر پاکستان کی خاطر ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ریلی میں علاقہ معززین مفتی امداداللہ، مفتی قدرت اللہ، قاری محمد سعید، سید سعید احمد شاہ، عبدالروف شاہ، رشید احمد، چوہدری اشرف زیب،چوہدری محمد سلیم، سید سجاد شاہ، محمد اظہر اور ڈاکٹر محمد نذیر شامل تھے۔دریں اثناء انجمن طلبااسلام ضلع بہاولپوراورگورنمنٹ ایس ای کالج کے زیراہتمام یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک پاک فوج زندہ بادریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈویژنل ناظم عاصم جٹ نے کی جبکہ ناظم ضلع کاکوعباس، جمشید نجم، حماد غوری ناظم ایس ای کالج بھی ان کے ہمراہ تھے چوہدری علی عثمان گھمن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجمن طلبااسلام ہمیشہ کی طرح آج بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔جبکہ ایم ایس ایف خانیوال کی جانب سے دفاع پاکستان ریلی ریلی نکالی گئی جو فٹ بال چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب خانیوال میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلعی عہدیداروں اور تحصیل عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ضلعی صدر چوہدری نعمان ٹیپو ،تحصیل صدر چوہدری عبداللہ کمبوہ، تحصیل سینئر نائب صدر چوہدری عثمان کمبوہ، تحصیل جنرل سیکرٹری شیخ طلحہ عثمانی، انفارمیشن سیکرٹری ا ظہرچغتائی ،سیکرٹری تحصیل چیئرمین علی رضا جٹ، سٹی نائب صدر شیخ نبیل، فنانس سیکرٹری شیخ رمضان ا ور دیگر شہری ،سیاسی وسماجی شخصیت نے کی ۔اس موقع پر ایم ایس ایف خانیوال کے تحصیل صدر چوہدری عبداللہ کمبوہ نے کہاکہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہم اس کامنہ توڑ جواب دینگے اور ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔علاوہ ازیں پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کے لئے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے .شہر سلطان میں عام لوگ اتحاد کے زیر اہتمام پاکستان اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا .جومختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی جتوئی چوک پر اختتام پزیر ہوئی .ریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی. پاکستان زندہ آباد ریلی میں موٹر کار اور متعدد گاڑیوں پر لوگوں نے پاکستانی پرچم لگائے ہوئے تھے. ریلی کے شرکاء4 نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے. ریلی کے شرکاء4 نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے .اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین سہیل اختر غوری سید عابد حسین بخاری سابق ناظم سید ظفر عباس بخاری چیرمین یونین کونسل شہر سلطان سید مظفر حسین شاہ صفدر آتش آرائیں سید فضل عباس بخاری رانا دلشاد احمد ملک بشیر احمد سیال عامر خان بلوچ رضوان سیال ملک ریاض کھلنگ کاشف اسلم نے کہا کہ پاکستانی وطن پر قربان ہونے اور مر مٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔علاوہ ازیں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے انجمن تاجران ڈاہرانوالہ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد، تاجروں، شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء کی بھرپور شرکت، فضا پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پورا ملک پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے گن گا رہا ہے، ایسے میں انجمن تاجران ڈاہرانوالہ نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا، ریلی میں شہریوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجران کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، فضا پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔جبکہ سٹی کونسلر پی ٹی آئی محمد عمران ستاررحمانی نے شہریوں کے ساتھ مل کر ریلی نکالی جس میں اپنے پیارے وطن پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا عوام نے جوش وجذبہ کے ساتھ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور اپنی تقاریر میں انڈیا مودی سرکار کو باور کرایا کہ اگر ہمارے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو تمھاری آنکھ نکال دیں گے ہمارے ملک کی پاک فوج جرآت اور دلیری سے تمہیں جواب دے سکتی ہے اور ہم سب مسلمان اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔خان پور بگاشیر میں بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان رجسٹرڈ طرف سے ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خان پور بگاشیر کے جنرل سیکرٹری طاہر خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ امن ہو یا جنگ بلوچ قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج بھارت کو عبرت ناک انجام سے دو چار کر دے گی ہمیں فخر ہے ہماری فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے پلوامہ حملے پر بھارتی الزام بے بنیاد ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کا ہر نوجوان بچہ بوڑھا پاکستان کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔

ریلیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر