پیپلز پارٹی امید کی آخری کرن ‘ پاک فوج کا ساتھ دینگے‘ تنویر حسین سید
خان پور(نمائند ہ پاکستان )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویرحسین سید نے کہا ہے کہ شہید بھٹوپاکستان کو ایٹمی طاقت دیکر ہمیشہ کے لئے امر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
ذوالفقار علی بھٹو ہندوستان سے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کی بات کر کے ایک تاریخ مرتب کر دی تھی ۔ وہ پیپلز پارٹی خان پور کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے موقع ملا تو میں نے خان پور کی ترقی کے لئے مثالی کام کیا ۔ اور پورے چولستان میں بجلی سڑکوں اور سکولوں کا جال بچھا دیا انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ غریب سے پیار کیا ۔ غریب کی بات کی یہی وجہ ہے کہ آج ہی اُس کا نام شہرت کی بلندیوں پر ہے اور آج بھی اُسی کے نام پر سیاست ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کے عوام کی اُمید ہے اور مستقبل صرف پیپلز پارٹی کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں میں نے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے مقابلے میں وسائل کے بغیر 54000ہزار ووٹ لیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راشد عزیز بھٹہ نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو مزید فعال کر نا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی عظیم جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب آج بھی پیپلز پارٹی کاووٹر ہے اس موقع پر ضلعی ڈ پٹی جنرل سیکرٹری نعمان نواز ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ تقریب سے رئیس طارق ، ممتاز خان کورائی ، میاں شاہنواز قریشی ، جام خلیل احمدلاڑ ، محمد وسیم عباس خان کورائی ، دینا رام ساگر ، نواز بھٹہ ، عثمان نواز عباسی ، مجیب خان چانڈیہ ، بابر دھریجہ ، کاشف قریشی ،فیاض فیضی،ضیاء عزیز بھٹہ ،پیر عبدالرحمن صدیق دین پوری ودیگر نے خطاب کیا ۔ آخر میں ایک قرار داد میں پاکستان افواج کے شانہ بشانہ چلنے اور ساتھ دینے کا عہد کیا گیا دوسری قرار داد میں بلاول بھٹو کو ورکرز کنونشن پر بلانے کے لئے دعوت دی گئی ۔
تنویر سید