سرکاری ہسپتالوں ‘ میڈیکل سٹوروں پرکتے کاٹے کی ویکسیئن نایاب ‘ صورتحال سنگین

سرکاری ہسپتالوں ‘ میڈیکل سٹوروں پرکتے کاٹے کی ویکسیئن نایاب ‘ صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار ) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی جانب سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کتے کاٹے کی ویکسین برآمد نہ ہونے سے صوبہ بھر کی طرح ملتان کے سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں پر کتے کاٹنے والی ویکسین نایاب ہوگئی ہے۔جسکی وجہ سے متاثرہ افراد کو علاج کروانے پرمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس ضمن میں محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق کتے کاٹنیکی ویکسین کی 37 ہزار سے زائد وائل چائنا سے منگوائی گئی ہیں۔جو تاحال ملتان سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع کے ہسپتالوں کو ان وائل کی سپلائی نہیں کی گئی۔جس کے باعث بحران ہے۔ملتان میں نشتر ہسپتال۔چلڈرن کمپلیکس۔شہباز شریف اور دیہی و بنیادی مراکزصحت۔میڈیکل سٹوروں پر کتے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔اور لوگ دربدر کے دھکے کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔