نکیال سیکٹر ،نائیک خرم علی شہید ڈیرہ میں سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

نکیال سیکٹر ،نائیک خرم علی شہید ڈیرہ میں سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) نکیال سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہو ئے مورچوں پر شہید ہو نے والے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ڈیرہ غازی خان کے دوسرے جوان خرم علی شہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز سوموار کی شام 5بجے کنگن روڈ پر ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر محمد فیاض ،کرنل محمد عمر ،وزیر اعلیٰ کے مشیر حنیف خان پتافی ،سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،میئر میو نسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ ،چیمبر آف کامرس کے بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ،ذوالفقار علی نصوحہ ،کمشنر طاہر خورشید ،ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار ،اور اعلیٰ فوجی ،سول افسران کے علاوہ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر ہزاروں افراد نے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن کی خاطر جان قربان کر نے والے شہید خرم علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور ان کی قبر پر وزیر اعظم ، آرمی چیف ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی نماز جنازہ کے موقع پر شہید کے والد ریٹائرڈ حوالدار عبد المجید نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں خود ریٹائرڈ حوالدار ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے خرم علی نے جام شہادت نوش کیا اور میرا دوسرا بیٹا رمیض بھی پاک فوج میں ہے اگر دونوں بیٹے اور ہم سب بھہ ملک کی حفاظت میں قربان ہو جا ئیں تو ہمیں فخر ہو گا اس موقع پر شہید کی والدہ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے بیٹے نے شہادت کا رتبہ پا کر میرا سر فخر سے بلند کر دیا وہ10فروری کو اپنے بیٹے کی سالگرہ کر کے 11فروری کو واپس گئے تھے شہید کی بیوہ کنول زہرانے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں شہید کی بیوہ کہلواؤں گی اور میرے بچے بھی بڑے ہو کر اپنے والد کی شہادت پر فخر کریں گے انہوں نے بتایا کہ میں محاذ پر آگے جاؤں گا تم دیکھنا تم سنو گی کہ میں شہید ہو گیا اور آج میں دیکھ رہی ہوں جو انہوں نے کہا وہ کر گئے اور خود کو بلند کر گئے شہید کی بہنوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے اجازت لے کر گیا تھا اور اس کے اندر جذبہ شہادت تھا ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے دوسرے بھائیوں کو بھی محاذ پر بھیجیں گے ۔