کرپشن کیخلاف جنگ ‘ عوام کو جلد تبدیلی نظر آئیگی ‘ جہانگیر خان ترین

کرپشن کیخلاف جنگ ‘ عوام کو جلد تبدیلی نظر آئیگی ‘ جہانگیر خان ترین

  



صادق آباد (نمائندہ پاکستان) عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور حکومتی ثمرات عوام تک پہنچانے میں اپنا بھر کو کردار ادا کریں وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کے لئے بھی پھر جہدوجہدکی ہے جس کے بہترین ثمرات بہت جلد سامنے آئیں گے ان خیا لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے صوبائی رہنما چوہدری سجاد احمد وڑائچ، چوہدری آصف رشید سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ چوہدری سجاد احمد وڑائچ ، چوہدری آصف رشید نے پاکستان تحریک انصاف مزید فعال بنانے میں ہمیشہ اہم کرداد ادا کیا ہے اپ سن عوامی مسائل کو ترجحی بنادوں پر حل کریں اور تمام محکوں کے افسران کو عوام کا حقیقی خدمت گزار ہونا چاہئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی قیادت مین نیا پاکستان بن چکا ہے اس نئے پاکستان میں تمام محکوں کے افسران کو عوام کو خادم بن کر کام کرنا ہوگا انھوں سجاد احمد ورائچ سے کہا کہ بہت جلد فنڈز جاری ہونگے گے تاکہ اپ عوام کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر سکیں، انھوں نے کہا کہ چوہدری سجاد احمد وڑائچ جس طرح دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں ہمیں ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے جو عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں ، چوہدری سجاد احمد وڑائچ نے شہر صادق آباد کے مسائل سے جہانگیر خاں تر ین کو اگاہی دی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...