انکوائری ‘ وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کا ڈاکٹر ظفر تنویر کو اینٹی کرپشن دفتر پیش ہونیکا حکم

انکوائری ‘ وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کا ڈاکٹر ظفر تنویر کو اینٹی کرپشن ...

  



ملتان (وقا ئع نگار ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر کو دفتر انٹی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کرپشن ساہیوال میں انکوائری میں پیش ہونے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر کے خلاف اس وقت کی انکوائری چل رہی ہے جب وہ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال تھے۔انکوائری بدستور جاری رہنے کی وجہ سے انہیں اب پھر بلایا گیا ہے۔اس ضمن میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی درخواست نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس بارے علم ہے سازش کے تحت موجودہ پرنسپل اس طرح کر رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...