علی پور کو ماڈل تحصیل بنانا اولین ترجیح ‘ ایم پی اے سبطین رضا شاہ

علی پور کو ماڈل تحصیل بنانا اولین ترجیح ‘ ایم پی اے سبطین رضا شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلطان پور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے عوامی مسائل کے حل(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

اور حلقہ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہی ترجیح ہے یونین کونسل بندے شاہ سبھائے والہ ،ڈمر والہ شمالی، یاکیوالی میں کروڑوں کے منصوبے مکمل کرائے تحصیل علی پور کو ماڈل تحصیل بنا نا اولین ترجیح ہے نوجوانوں کو با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے ان کو ساتھ لے کر چلیں گے ان خیالات کااظہار ایم پی اے مخدوم سید سبطین رضا شاہ نے بلدیاتی نمائندوں چیئرمین شیخ محمد اقبال قریشی وائس چیئرمین ملک خادم حسین مکول وقاص سیال چیئرمین ملک مختیار ڈوگر وائس چیئرمین ملک عبدالمجید ببر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کے خاتمہ اور علاقائی ترقی کیلئے بہتر کردار ادا کر رہی ہے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے اور عوام کو تعلیم و صحت کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔