کاشتکاروں کا استحصال ‘ حکومت رویہ بدلے ورنہ دھرنا دینگے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

کاشتکاروں کا استحصال ‘ حکومت رویہ بدلے ورنہ دھرنا دینگے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پنجاب (جنوبی) ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ہورہا(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ہے۔ شوگر ملز مالکان، حکومت اور حکومتی اداروں کے درمیان چپقلش سے نقصان گنے کے کاشتکاروں کا ہورہاہے۔لیکن حکومت اور شوگر ملز مالکان ٹس سے مس نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے اور ان کو سہولیات دینے کے اعلانات تو ہمیشہ کرتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد صرف اخبارات کی شہ سرخیوں اور خوشنما اشتہاروں تک ہی محدود رہتا ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی جارہی ہے گنے کے کاشتکاروں کے واجبات بھی بقایا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن ہر حکومت نے اس ریڑھ کی ہڈی کو گزند ہی پہنچائی ہے اور زراعت کا شعبہ زوال پذیر ی کی طر ف تیزی سے بڑھ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کاشتکاروں کواکیلا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی رویہ تبدیل نہ ہوا تو کسانوں کے ساتھ مل کر حکومتی ایوانوں کے باہر دھرنا دیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملز مالکان حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کسانوں سے گنا خریدیں اور کسانوں کے سابقہ بقایاجات بھی ادا کیے جائیں۔
وسیم اختر