بہاولپور ‘ مطالبات منظوری کیلئے انجینئرز کی احتجاجی ریلی ‘ نعرے بازی

بہاولپور ‘ مطالبات منظوری کیلئے انجینئرز کی احتجاجی ریلی ‘ نعرے بازی

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کی جانب سے ٹیکنیکل الاؤنس کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کے انجینئرز کی احتجاجی ریلی نکالی گئی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

،ریلی دفتر چیف انجینئر محکمہ انہار تا پریس کلب تک نکالی گئی جس میں مظاہرین نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ انہار کے ایس ای ڈویلپمنٹ ریاض شاہد ،ایکسیئن آپریشن مظفر خان جپہ ،ایکسیئن کینال عبدالواحد،ایکسیئن بی ڈی اے سید زاہد نقوی ،ایس ڈی او کینال ملک اقبال یوسف نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ انجینئرز کی تنخواہیں باقی تمام محکموں سے انتہائی کم ہیں ،انجینئرز ملک کی فلاح و بہبود کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور ان کو پرائیویٹ پریکٹس کی بھی اجازت نہیں ،ترقیاتی کام اور اہم ترین منصوبہ جات انجینئرز کی زیر نگرانی ہوتے ہیں لیکن حکومت انجینئرز کی اہمیت ماننے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے نے 19 اکتوبر کو انجینئرز کے لیے بنیادی تنخواہوں کو ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس کا نوٹیفکیشن جا ری کیا جبکہ پنجاب حکومت انجینئرز کے تحفظ سے عاری ہے ہم نے ہر سطح پر حکومت کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی لیکن لگتا ہے کہ وہ ہمارے مطالبات سننے کو تیار نہیں اگر ہمارے مطالبات اب بھی نہ مانے گئے تو ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے اور احتجاجی دھرنا بھی دیں گے ۔احتجاجی ریلی سے حافظ اظہار الحق ایس ڈی او احمد پو ر لمہ ،حافظ جنید ایس ڈی او رحیم یار خان کینال،معین قریشی ایس ڈی او شاہی والا ،محمد طلحہ ایس ڈی او بہاول نگر کینال نے بھی خطاب کیا ۔

نعرے بازی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...