چلڈرن کمپلیکس ‘ کرپشن کیس ‘ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا حکم

چلڈرن کمپلیکس ‘ کرپشن کیس ‘ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا حکم

  



ملتان (خبر نگار خصو صی )سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت ملتان محمد اقبال خان میؤ نے چلڈرن کمپلیکس میں کروڑوں روپے کی ادویات خرد برد کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں چلڈرن کمپلیکس ملتان کے اکاؤنٹنٹ تبشر نقوی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کہ انہوں نے بوگس ادویات کمپنی بنائی اور کروڑوں روپے کے ادویات کی بوگس خریداری ظاہر کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ وہ بے گناہ ہے اور اس کو غلط طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے کیونکہ وہ صرف آڈٹ کا کام کرتا ہے اور بل بنانا اس کا کام نہیں ہے اور ان بلوں کے ذریعے ادائیگی اور رقوم کی وصولی بھی اس نے نہیں کی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم طویل عرصہ سے اس سیٹ پرموجود ہے اور دیگر ملزموں کے ساتھ ملی بھگت کے ساتھ کرپشن کے ثبوت موجود ہیں اور ملزم انکوائری میں بھی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا ہے اس لئے ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...