منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل کی سماعت 6مارچ تک ملتوی

منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل کی سماعت 6مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضانے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل کے کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز منشیات سمگلنگ کیس میں چیک ری پبلک کی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو جیل سے لاکرعدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمہ کے وکیل کے شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔عدالتی سماعت کے موقع پر ملزمہ نے کہا کہ رہائی کی اْمیدپر ہے،واضح رہے کہ اس کیس کی تمام کارروائی مکمل ہوچکی ہے، اب حتمی بحث کے بعد عدالت جلد ہی اس کا فیصلہ سنادے گی ۔

مزید :

علاقائی -