منشیات کے ملزم کو1سال قید،5ہزارجرمانہ

منشیات کے ملزم کو1سال قید،5ہزارجرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے ایک کلو سے زائد منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم عمران کو ایک سال قید بامشقت اور5ہزار روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیاہے ۔جرمانہ کی عدم آدائیگی پر مجرم کو مزیدایک ماہ قید کی سزابھگتنا ہوگی۔


مجرم کے خلاف 2017ء میں تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ایک ہزار 250 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا فیصلہ سنا دیاہے۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس مجرم کو لے کر جیل روانہ ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -