عوام کو ہمیشہ محکوم رکھا گیا ،ابراہیم خان شجاع آباد کیلئے میگا پراجیکٹس لانے کا اعلان

عوام کو ہمیشہ محکوم رکھا گیا ،ابراہیم خان شجاع آباد کیلئے میگا پراجیکٹس لانے ...

  



شجاع آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے 158 اور نیشنل فوڈ اینڈ اتھارٹی کے ممبر محمد ابراہیم خان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

غازیوں نے شجاع آباد کی عوام کو محکوم رکھا ہم کردار کے غازی بن کر دیکھائیں گئے، محمد ابرہیم خان نے کہا کہ ہم بہت جلد بستی داد کے قریب انڈسٹریل اسٹیٹ بنائیں گے۔ جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ محمد ابرہیم خان نے کہا مجھے شدید دکھ یہ سن کر ہوا کہ سابقہ دور میں جنوبی پنجاب میں صرف 17000 کی ایوریج دی جب کہ اپر پنجاب والوں کو 72000 ایوریج فنڈ اور دیگر سروس دیں۔ ہم اس سسٹم کو ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم تحصیل ہیڈ کواٹر شجاع آباد کے لئے میگا پروجیکٹ لا رہے ہیں ، اسی طرح کلر ڈویلپر مشین اور نرسوں کی کمی کو پورا کریں گے، تحصیل ہیڈ کوٹر میں ائی سی یو سمیت متعدد علیحدہ وارڈ بنے گا۔میں نے وزیر ریلوے جناب شیخ رشید سے گزارش کی ہے جعفر ایکسپریس اور تیزگام شجاع آباد کی عوام کے لئے کوٹہ اور اسٹاپ دیا جائے جس پر بہت جلد عمل ہو گا، ہم انشااللہ بہت جلد لودھراں سے خان گڑھ تک ون وے ایکسپریس کا تحفہ دیں گے جس میں شجاع آباد سے خان گڑھ پل بھی شامل ہے، چک آر ایس پر اور ہیڈ پل بھی ہم بنائیں گے، ہیوی ٹریفک کے سوال پر ابراہیم خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی آتے ہوئے میں خود مین چوک پر ہیوی ٹریفک میں پھنس گیا تھا، میں وہی روک کر دکھا تو بڑے ٹرالے اور ٹرک دیکھے ہیں انتظامہ کو میں نے ہدایت کی ہے انشااللہ کل سے ہیوی ٹریفک شہر سے نہیں گزرے گی نوجوانوں کے لئے کھیل کے گرانڈ بنا کر دیں گے۔ محمد ابراہیم خان نے کہا روزنامہ پاکستان کو پلٹ فارم بنا کر کہا کہ شجاع آباد کی عوام سرکاری و قابض زمینوں کی نشان دہی کرے ہم وہی پلاٹ پر گروانڈ بنائیں گے۔ ہم نے کچھ زمین وگزار کروائی ہے انشا االلہ ہم اس پر گروانڈ و پارک بنائیں گے۔اسی طرح ہم پرانی تحصیل کی مرمت کر کے اس کو لیڈیز پارک بنائیں گے جس سے ہمارا تاریخی ورثہ محفوظ ہو گا۔ کپٹرا مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 120 میٹر جل گئے تھے، محمد ابراہیم خان کی ہدایات پر واپڈ نے نا صرف فری میٹر دیے بلکہ ہر دکان کے باہر میٹر لگائے جس پر عوام نے ابراہیم خان کی خصوصی کاوش کا شکریہ ادا کیا۔ اہلیان شجاع آباد نے کہا کہ پاکستان ایکپریس کے سٹاپ پر محمد ابراہیم خان نے دل جیت لئے۔

ابراہیم خان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...