نشئی نے اندھادھندفائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرڈالا
لاہور(خبرنگار )اسلام پورہ کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے دیو سماج روڈ کا رہائشی کامران گلی میں کھڑے ہو کر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا اس دوران سامنے والے گھر کی بالکونی میں کھڑی 50سالہ زیب النسا سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہو گئی ،
پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزم کامران کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اس نے وقوعہ کے وقت بھی شراب پی رکھی تھی اس دوران اس کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر زیب النسا جاں بحق ہوگئی۔