بھارت کو ہر محاذ پر شکست ‘ فوجی جوانوں کی قربانیاں لازوال ‘ دوست محمد مزاری

بھارت کو ہر محاذ پر شکست ‘ فوجی جوانوں کی قربانیاں لازوال ‘ دوست محمد مزاری

  



راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ملکی سلامتی اور دفاع کی خاطر سرحدوں پر شہادت پانے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ہماری بہادر افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور تمام پاکستانی قوم بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے ہر وقت تیا رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے سفارتی،سیاسی اور جنگی تینوں محاذوں پر بھارت کو شکست دی ہے اور دنیا پاکستان کے ساتھ اور بھارت تنہا کھڑا ہے۔بھارتی پائیلٹ کی رہائی کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے اور پوری دنیا پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)کی قرار داد میں کشمیر پر پاکستان کے موقف کی توثیق کی گئی ہے جس میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے ضروری ہے اور قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے جو کہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے اور پوری قوم اس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے عوام میں بھی اب شعور اجاگر ہو رہا ہے اور وہ یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ بھارت میں ایک مخصوص طبقہ سیاست کی خاطر پورے خطے کو جنگ کے خطرات میں جھونک رہا ہے۔موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن بلکہ پوری قوم ملکی سلامتی اور بقاء کی خاطر یک جان و یک زبان ہیں۔اور اپوزیشن حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور اپوزیشن کا حالیہ کردار قا بل تعریف ہے۔

دوست مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...