ساندہ،2گروپوں میں گولیاں چل گئیں،بچی جاں بحق،باپ زخمی

ساندہ،2گروپوں میں گولیاں چل گئیں،بچی جاں بحق،باپ زخمی

  



لاہور(خبرنگار ) ساندہ کے علاقے میں2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا جبکہ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر موٹرسائیکل سوار جو ائے شاہ روڈ کا رہائشی رضوان اور اس کی 2 سالہ بیٹی نور گولیاں لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 سالہ نور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ رضوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ڈاکٹروں کے مطابق نور کو سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکی پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 ملزمان ندیم اور اشرف کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...