قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس سے 12 مارچ تک ریکارڈ طلب

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس سے 12 مارچ تک ریکارڈ ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی )ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

میں گرفتار مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرتے ہوئے پولیس سے 12مارچ کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت نے اس موقع پر قرار دیا ہے کہ قتل کے مقدمہ کا فیصلہ اڑھائی سال گزرنے کے باوجود کیوں نہ ہوسکا آخر اس کیس کے پیچھے ایسی کیا وجوہات ہیں جس کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔ فاضل عدالت میں مرکزی ملزم محمد وسیم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ مظفرآباد میں اسکے خلاف سگی بہن ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اس کا والدین مدعیان کی ساتھ راضی نامہ ہوچکا ہے لہٰذا اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...