صوبائی دارالحکو مت میں چوریاں ڈاکے نان سٹاپ ، شہری 13لاکھ نقدی ، گاڑیاں وموبائل سے محروم

صوبائی دارالحکو مت میں چوریاں ڈاکے نان سٹاپ ، شہری 13لاکھ نقدی ، گاڑیاں ...

  



لاہور(خبرنگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اورچوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر شبیر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ 80ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔ہربنس پورہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر طا رق اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے سر ور اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے 55ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔کا ہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سیف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔با ٹا پو ر کے علاقے ڈاکوؤں نے با براور فیملی سے1لاکھ 30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔شما لی چھاونی میں ڈاکوؤں نے ظہیراور فیملی سے85ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے نو اب ٹا ؤ ن کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پرمظہر سے 70ہزار اور موبائل فون۔شا د باغ سے ڈاکوند یم سے67ہزار نقدی اور موبائل فون ما ڈل ٹا ؤن میں شہز اد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر80ہزار نقدی اور موبائل فون۔قلعہ گجر سنگھ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عنصر سے40ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستو کتلہ اور شیر ا کو ٹ سے گاڑیاں اور شادباغ، گلشن اقبال ،نو لکھا ،یکی گیٹ اور شا ہد رہ ٹا ؤ ن کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...