شہر سلطان میں لینڈ ریکارڈ سنٹر بنانے کا فیصلہ ‘ رواں ماہ سے کام شروع

شہر سلطان میں لینڈ ریکارڈ سنٹر بنانے کا فیصلہ ‘ رواں ماہ سے کام شروع

  



میر ہزار خان (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے شہر سلطان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

میں پنجاب لینڈ ریکارڈ سنٹر کی منظوری دے دی ہے پنجاب لینڈ ریکارڈ سنٹر اسی ماہ سے کام شروع کردے گا اراضی ریکارڈ کی منتقلی اور ملکیت کی منتقلی فرد حاصل کرنے اور محکمہ مال کے دیگر مسائل کے حل کیلئے جتوئی جانا نہیں پڑے گا اب یہ سب سہولیات شہر سلطان سنٹر پر ملے گئیں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کی تکیمل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل سطح پر بنائے ہیں یہ واحد سنٹر ہوگا جو تحصیل سطح سے ہٹ کر بنایا گیا ہے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اس سنٹر کی منظوری کے بعد شہر سلطان میں سنٹر کی جگہ کا تعین بھی کر لیا ہے انشاء4 اللہ اسی ماہ اس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا انہوں نے مزید کہا حلقہ میں نئی بجلی فراہمی کے لئے بھی تین کروڑ روپے کے فنڈز سے منصبوں پر کام شروع ہوگیا ہے اسی طرح 2 کروڑ روپے کے فنڈز سے شہر سلطان میں علحیدہ سٹی فیڈر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جو ماہ جون سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو گرمیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے شہر سلطان میں ہنگامی بنیادوں پر رقبہ خرید کر عوامی سیکرٹریٹ بنانے کے لیے کام شروع کرادیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...