صدرپولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،89ملزم گرفتار

صدرپولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،89ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن سید علی کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث89ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 گینگز کے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی۔کارروائی کے دوران تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے رفاقت عرف فاقی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کے ان کے قبضہ سے16موٹر سائیکلیں اور50 ہزار روپے نقدی برآمد کی۔تھانہ چوہنگ پولیس نے کارروائی کے دوران نیاز عرف ناجی گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2موبائل فون،2پسٹلز،نقدی ودیگر سامان برآمد کیا۔ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6کلوگرام سے زائدچرس اور165بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔20قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی2 لاکھ روپے رقم برآمد کی گئی۔اغواء، چوری، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر،دھوکہ دہی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب49اشتہاری مجرمان گرفتارکیا۔

مزید : علاقائی


loading...