محنتی ، ایماندار و فرض شناس پولیس افسر ہمارا فخر ہیں،حسن سیف اللہ

محنتی ، ایماندار و فرض شناس پولیس افسر ہمارا فخر ہیں،حسن سیف اللہ

  



لاہور( کرائم رپورٹر) ایس پی سی آر او احسن سیف اللہ کی زیر صدارت کاسٹ آف انویسٹی کی مد میں افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزائیں دلوانے والے 93 تفتیشی افسران میں تفتیش پر آنے والے اخراجات کی مد میں55لاکھ 39ہزار روپے سے زائد کے چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ایس پی سی آر او نے کہا کہ محنتی ، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران ہمارا فخر ہیں او ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی پولیس کا بنیادی فریضہ ہے اوراس کے لیے پولیس افسران کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تا کہ میرٹ کو 100فیصد یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے ہر صورت انصاف کو یقینی بنانے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ، حسن سلوک اور محکمانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آئندہ بھی پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...