حکومت خواتین کی ترقی ‘ ساز گار ماحول کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ عامر ڈوگر

حکومت خواتین کی ترقی ‘ ساز گار ماحول کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ عامر ڈوگر

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر)چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ خواتین کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے حکومت عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور ترقی کے مراحل میں خواتین(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کو برابر شرکت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، خواتین کے حقوق ہی دراصل انسانی حقوق میں اتم درجہ رکھتے ہیں ان کی پاسداری ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم، شمع بناسپتی، ایس ایم فوڈز و مقامی تنظیموں کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کی ہفت روزہ تقریبات کے سلسلے میں حقوق خواتین کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی، ایم پی اے سبین گل خان مہمانان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سماجی رہنما شاہد محمود انصاری، رخسانہ انور، ظل فاطمہ ایڈووکیٹ، طاہرہ نجم، زہرہ سجاد زیدی، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی محمد عمران اعظمی، احسان خان سدوزئی، امیر نواز ملک، پروفیسر عنایت علی قریشی، خالد چٹھہ، مرزا مدثر بیگ، ثقلین بلوچ، بابا یوسف گل، محمد علی رضوی، محمد عادل انصاری، محمد حفیظ، تصور حیات، رضوانہ شاہین، شبنم عظیم، کوثر شاہین، مس نازیہ، ریاض بلوچ و دیگر شریک تھے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین پر تشدد کے خاتمے اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے اور جلد ہی خواتین کو باوقار اور حقوق کی فراہمی کے حوالے سے ماحول میسر ہوگا۔ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا عملی زندگی میں متحرک رہنا کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی میں بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کی جدوجہد پر عمل پیرا ہوں بلکہ جنوبی پنجاب کی مظلوم خواتین کی آواز بن کر ان کو حق دلانے کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہوں، خواتین کا عالمی دن دراصل تجدید عہد کا دن ہے۔ سماجی رہنما شاہد محمود انصاری، میڈم رخسانہ انور، میڈم ظل فاطمہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہیں، خواتین کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کرکے پاکستان کو ترقی نسواں کی راہ پر چلایا جاسکتا ہے۔ میاں نعیم ارشد، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات دراصل خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنا اور عوامی آگاہی کی جدوجہد کا حصہ ہیں، خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے ترقی کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...