آئی جی پنجاب نے 9پولیس افسران کے تقرروتبادلے کردیئے

آئی جی پنجاب نے 9پولیس افسران کے تقرروتبادلے کردیئے

  



لاہور( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 9 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی بھوانہ چینوٹ شبیر احمد خان کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد ،ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد جمشید اقبال ناصر کو ایس ڈی پی او صدر فیصل آباد،ڈی ایس پی سی آر او فیصل آباد عبد الطیف طاہر کو ایس ڈی پی او بھوانہ چینوٹ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمI سرگودھا واجد حسین کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہاولنگر سید علی رضا کوایس ڈی پی او منچن آباد بہاولنگر ،ٹریفک آفیسر شیخوپورہ محمد شعیب زمان کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہور،تقرری کے منتظر محمد کامران زمان کو ڈی ایس پی اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ اسکواڈ لاہور ،تقرری کے منتظر اعجاز راشد کو ڈی ایس پی ہائی ٹیک کرائم اسکواڈ لاہورجبکہ ایس ڈی پی او ٹیکسلا راولپنڈی جاوید حسن کو سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...