جھوٹا مقدمہ ‘ خواجہ سراؤں کا چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ ‘ پولیس کیخلاف نعرے بازی

جھوٹا مقدمہ ‘ خواجہ سراؤں کا چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ ‘ پولیس کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) خواجہ سراؤں نے حالیہ شادی کے الزام میں مقامی پولیس کی جانب سے خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے اور جھوٹے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مقدمہ کے اندراج کے خلاف گذشتہ روز کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت ٹرانس جینڈر ایمپاورمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر شاہانہ عباس شانی نے کی اس موقع پر شاہانہ عباس شانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا مجاہد عرف پائل کی سالگرہ کے فنکشن کو خراب کرنے کے لئے تھانہ الپہ اور بی زیڈ یو پولیس نے فنکشن پر دھاوا بول دیا اور لڑکے سے لڑ کے کی شادی کا الزام لگا کر تقریب میں آنے والے خواجہ سراؤں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی اور ان کے قیمتی موبائل فون، طلائی زیورات تک چھین لئے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا او ر 12خواجہ سراؤں پر جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ دو خواجہ سراؤں سے 60 ہزار روپے لیکر انہیں چھوڑ دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں اور مسلمان ہیں پولیس کا اس طرح کا الزام شرمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ پولیس کے پاس نہ نکاح نامہ کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی ان کو کوئی نکاح رجسٹرار ملا ہے بلکہ خواجہ سراؤں کے ساتھ علماء کرام کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے اگر خواجہ سراؤں پر درج جھوٹا مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو وہ کچہری چوک کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیں گے جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی خواجہ سراؤں کے احتجاج کو دیکھنے کے لئے جمع ہو گئی اس دوران ڈی ایس پی کینٹ محمد طارق اور ڈی ایس پی صدر عمران رشید نے خواجہ سراؤں سے مزاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے گا دوسری طرف خواجہ سراؤں کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔