پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کوڈائریکٹراینٹی کرپشن کااضافی چارچ سونپ دیا

پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کوڈائریکٹراینٹی کرپشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے عہدے کا اضافی چارج سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعدآج انہوں نے بطور ڈی جی اینٹی کرپشن اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا ہے ۔اب وہ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ساتھ ساتھ ڈی جی اینٹی کرپشن کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔ سیداعجاز حسین شاہ پی ایچ ڈی اسکالر ہیں جن کا شمار پنجاب پولیس کے ذہین اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔

انہوں نے پینی سلوینیا یونی ورسٹی سے فل برائٹ اسکالرشپ پر کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ گزشتہ دو سال سے پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -