سی ٹی اولاہورکاسگنلزپربھیک مانگنے والوں کیخلاف ایکشن

سی ٹی اولاہورکاسگنلزپربھیک مانگنے والوں کیخلاف ایکشن

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والوں اور گداگروں کی تعدا د میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹریفک سگنلز،چوراہوں اور روڈ زپر گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات کا باعث بھی بنتی ہے۔ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پارک کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ایسے گداگروں اور بیکاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کر رہی ہے، چیف ٹریفک آفیسر لاہوکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کو اپنی محنت کی کمائی نہ دیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ چوکوں،چوراہوں میں میں بغیر تعطل ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ معاشی ضروریات ہر ایک کے ساتھ ہیں پیٹ کے تقاضوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد ایسے نوجوان بھی گرفتار کئے گئے جو باقاعدہ خواجہ سراہوں کا روپ دھار کر بھیک مانگ رہے تھے۔جعلی معذروی،بازو کو جسم کے ساتھ باندھ کو بھیک مانگنا،ہٹے کٹے ہوتے ہوئے بھی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہوکر بھیک مانگنا ان کی معمول کی روٹین تھی،سی ٹی اونے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ تاکہ گداگری جیسے معاشرتی ناسور کو ختم کیا جا سکے۔

مزید : علاقائی


loading...