24گھنٹوں میں پنجاب بھر726 خونیں ٹریفک حادثات،502افرادزخمی

24گھنٹوں میں پنجاب بھر726 خونیں ٹریفک حادثات،502افرادزخمی

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں726 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 502افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔325معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں358ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور19 مسافر345اور 131پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ175ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت188متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں61متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان52حادثات میں62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل827متاثرین میں635مرد اور199خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں19فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور466افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ217زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں604موٹر سائیکلز،92آٹو رکشے،78موٹر کاریں،37وین 10مسافربسیں،21ٹرک اور73 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...