ایس پی ہیڈ کوارٹرنے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ایس پی ہیڈ کوارٹرنے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

  



لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے تمام اہلکاروں کیلئے فائر پریکٹس اور ویپن ہینڈلنگ کے ایک روزہ ریفریشر کورس کا آغاز کر دیا گیاہے۔

۔اب تک سٹی ڈویژن میں تعینات 249 اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے 5،5 راونڈ فائر کروائے جا چکے ہیں۔ اہلکاروں کوویپن ہینڈلنگ، فائر کے دوران سٹاپیج کی وجوہات اور اس کا حل اور NSP کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ ایلیٹ فورس کے 164 اہلکاروں کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔ کانسٹیبلان کی ترقی کے لیے محکمانہ امتحان لسٹ اے کا انعقاد کیا گیاجس میں لیڈیز سمیت 1618 کانسٹیبلان نے شرکت کی۔ تحریری امتحان میں998 امیدوار کامیاب ہوئے جن کا انٹرویو ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی لیں گے۔ ایس ایچ اوز کے لیے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایڈیشنل آئی جی(ر) سرمد سعیدنے ایس ایچ اوز کو لیکچر دیا۔انہوں نے ایس ایچ اوز کو پبلک ہینڈلنگ، تھانوں کے انتظام کو بہتر طریقے سے چلانے، فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی، ذاتی شخصیت کو بہتر بنانے، بنیادی انسانی حقوق سے آگاہی اور اور ان کی خلاف ورزی کے سدباب کے حوالے سے ٹریننگ دی ۔

مزید : علاقائی