باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل‘ حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق

باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل‘ حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق

  



محسنوال، وہاڑی، بوریوالا، کوٹ ادو، شاہ جمال، جھوک اترا(نمائندگان پاکستان)باپ نے نشئی بیتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں محلہ حسنین آبا د میں ملزم مشتاق نے اپنے جواں سالہ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

بیٹے محمد نعیم کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا،ملزم مشتاق نے خود ہی پولیس کو گرفتار ی دیکر بیان دیا کہ میرا بیٹا غلط حرکات،نشہ ،چوری اور دیگر برائیوں میں ملوث تھا میں بہت تنگ آچکاتھا آئے روز گھرمیں لڑائی جھگڑا سے پریشان تھا میں نے اُسے بہت بار منع کیا لیکن اُس نے ایک نہیں سنی اسلئے تنگ آکر مجبوراً میں نے یہ قدم اُٹھایا ہے،پولیس نے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ،جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،یاد رہے کہ ملزم کا اکلوتا بیٹا تھا۔ وہاڑی، بوریوالا سے بیورورپورٹ، نامہ نگار اور تحصیل رپورٹر کے مطابق بوریوالہ وہاڑی روڈ پر اڈہ ظہیر نگر کے قریب اڈا پکھی موڑ 1 ڈبلیو بی کا رہائشی عبدالغفار ولد غلام محمد اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق محمودکوٹ کے قریب تیز رفتار کار اندھیرے کے باعث سامنے سے آنے والے کیروسین آئل سے بھرے ٹینکر سے ٹکراگئی،پولیس کیمطابق حادثے کے بعد کار 40 ہزار لیٹر سے زائد بھرے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے پھنس گئی.مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں پھنسے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد کو باہر نکالا،بعدازاں زخمیوں کی ڈی ایچ کیو او اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقلی کے دوران زخمی ہونے والی ایک خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ کوٹ ادو ہسپتال میں لایا گیا خاتون کا خاوند مہر سجاد بھی وفات پاگیا مہر سجاد کوٹ ادو مہر طارق ایڈووکیٹ کا کزن .پولیس کیمطابق کار میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو ملتان سے کوٹ ادو جارہے تھے زخمیوں کو نشر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ شہا جمال سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقہ سمندری کا رہائشی 28سالہ نو جوان محمد زاہد نے کھیت میں پا نی لگا رکھا تھا کہ اچانک زمین کے سوراخ سے زہریلے سانپ نے نکل اسے ڈس لیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی لے جایا گیا وہاں سے تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا تھا کہ اڈا دانڑیں کے مقام پر اسکی حالت بگڑ گئی 1122ذرائع کے مطا بق رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اسکے جاں بحق ہو نے کی تصدیق کر دی اسی طرح جتوئی شہر کے رہائشی 50سالہ شخص جس کا نام معلوم۔نہ ہو سکا کو ہارٹ اٹیک ہوا جسے ٹی ایچ کیو جتوئی سے مظفرگڑھ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں جاں بحق ہو گیا جسکی موت کی تصدیق بھی رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں کی گئی۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جھوک اترا کے نواح موضع ناڑی دھمرایہ چاہ کنہوں والا کے رہائشی ارشاد احمد کے دوکمسن بیٹے اڑھائی سالہ محمد مکی اور چار سالہ محمد مدنی دن گیارہ بجے اپنے گھر میں جانوروں کے لیے رکھی چاولوں کی پلالی پر ماچس سے کھیل رہے تھے کہ اچانک محمد مدنی نے پلالی کو آگ لگا دی اور منٹوں میں آگ نے اوپر بیٹھے اڑھائی سالہ محمد مکی کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے ساٹھ کھڑے ایک کچے کمرے میں آگے کے شعلے بلند ھوے تو گھر والوں کے ساتھ دیگر لوگ بھی جمع ھو گئے جنہوں نے آگ پر قابو پایا جبکہ بچے کے زیادہ جھلس جانے کی وجہ سے ریسکیو کے ذریعے ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ھو گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...