چیلسی کے سابق سٹار نیکولس انیلکا آج پاکستان پہنچیں گے

چیلسی کے سابق سٹار نیکولس انیلکا آج پاکستان پہنچیں گے

  



میڈرڈ (یواین پی)اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نیکولس انیلکا (آج)5 مارچ کو پاکستان آئیں گے اور اسلام آباد میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید اشفاق شاہ سے ملک میں فٹ بال کو بہتر کرنے کیلئے 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیکولس انیلکا کا پاکستان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹار 2019 کا حصہ ہے اور یہی گروپ رواں سال جنوری میں سابق عظیم فٹ بالر لوئس فیگو اور ریکارڈو کاکا کو بھی پاکستان لایا تھا۔

فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کو پاکستان لانے والے گروپ کے منصوبے میں رواں سال کراچی اور لاہور میں نمائشی میچز کروانا بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ نیکولس انیلکا نے اس سے قبل 2017 میں رونالڈینو کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 2 میچ بھی کھیلے تھے۔نیکولس انیلکا کا دورہ اسلام آباد کے سینٹورس مال پر اختتام پذیر ہوگا جہاں انہیں فٹ بال کے مداحوں سے متعارف کروایا جائیگا تاکہ وہ انہیں متحرک، متاثر اور ان کے اعتماد کو بڑھا سکیں۔ورلڈ سوکر اسٹارز کے شیڈول میچ کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پہلی مرتبہ امریکی گلوکار ایکون بھی کنسرٹ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...