سٹاک مارکیٹ ، 210پوائنٹص اضافے کیساتھ کاروباری ہفتے کا خوشگوار آغاز

سٹاک مارکیٹ ، 210پوائنٹص اضافے کیساتھ کاروباری ہفتے کا خوشگوار آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 39600ا ور 39700 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 35 ارب 86 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 22.77 فیصد زائد جبکہ59.19فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاک بھارت کشیدگی، فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب پیرکو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39500 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی اوراسٹیل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100 انڈیکس ایک موقع پر 39841پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس210.73پوائنٹس اضافے سے 39749.75پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،117 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب 86کروڑ20لاکھ22ہزار416روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب 20ارب55کروڑ 62 لاکھ 10 ہزار731روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر16 کروڑ 84 لاکھ 46ہزار60شیئرزکاکاروبارہوا۔
۔،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ12لاکھ50ہزار40شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے صنوفائی ایونٹس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت39.90روپے اضافے سے837.90روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت37.17روپے اضافے سے1083.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت13.83روپے کمی سے1319.67روپے اورگیٹرون انڈسٹری کے حصص کی قیمت13.69روپے کمی سے304.56روپے ہوگئی ۔پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں9کروڑ9لاکھ59ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت84پیسے اضافے سے13.79روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں40لاکھ92ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت38پیسے اضافے سے24.76روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس79.00پوائنٹس اضافے سے19101.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس193.70پوائنٹس اضافے سے66427.17پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس129.29پوائنٹس اضافے سے28981.29پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -